ابنا: بنکاک… تھائی لینڈ میں کئی ماہ سے جاری سیاسی کشیدگی اور مظاہروں میں 28 افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد منگل کو تھائی لینڈ کی فوج نے مارشل لا نافذ کردیا۔ فوجی ٹی وی پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مارشل لا ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے نافذ کیا گیا ہے، اسے بغاوت نہ سمجھاجائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی صورت بھی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں ۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے نگراں وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے مارشل لا کے نفاذ سے پہلے حکومت سے رائے نہیں لی تاہم ملک میں اب بھی قائم مقام حکومت اقتدار میں ہے۔
.......
/169